اسلام آبادپولیس کی کارروائی،9 مو ٹر سائیکل چورگرفتار،11مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد

پیر 3 اگست 2015 22:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) اسلام آ باد پولیس کے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث چارگر وہ کے8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے11چوری شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے۔ ملزمان چوری شدہ مو ٹر سائیکلو ں کو مختلف اضلا ع میں لے جا کر فروخت کر تے تھے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم کی اعلیٰ کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جو بھی پولیس افسر اچھی کارکردگی دکھا ئے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ا یس پی انو سٹی گیشن کیپٹن ( ر ) محمد الیا س نے مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد اور ان میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کے لیے محمد افضل سب انسپکٹر ، رجب علی شاہ سب انسپکٹر ، اے ایس آئیزسر فرا زاحمد، محمد شریف ، وحید احمداور ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیمو ں نے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 9 مو ٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان میں حضر ت علی ، اجمل خا ن ، مبشر علی، نو ید ، ثاقب خا ن ، قاسم علی ، اسرار گل، شفیق علی اور آ کا ش رضا شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 11مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے ہیں ۔ ملزمان نے یہ مو ٹر سائیکل ، تھا نہ مار گلہ ، کو ہسار ، سبز ی منڈی ، صا دق آ باد راولپنڈی اور دیگر علا قوں سے چوری کیے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آ باد میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

ملزمان چوری شدہ مو ٹر سائیکل پشاور اور دیگر علا قوں میں لے جا کر فروخت کر تے تھے دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھا پے مار ے جا رہے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے آئی جی اسلام آ باد سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ پٹر ولنگ کو مز ید سخت کر یں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائی کومزید مو ثر بنا ئیں ۔