مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی نے ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تحریک کے غیرموثرنتائج کوبھانپ کر ہڑتال کی کال واپس لے لی

پیر 3 اگست 2015 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی نے تاجروں کی گروپ بندی کے نتیجے میں ودہولڈنگ ٹیکس کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے غیرموثرنتائج کوبھانپتے ہوئے پانچ اگست کوکی جانے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی اورکہاکہ تاجروں کے باہمی اختلافات کے باعث احتجاجی تحریک کوپہنچنے والے نقصان اوربعض تاجرگروپس کی جانب سے اشتعال انگیزی برتنے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،حکومت کے خلاف احتجاج کوموثربنانے کے لئے آل پاکستان تاجران تنظیم ،مقامی تاجرتنظیموں اورچیمبرآف کامرس کوایک پلیٹ فارم پراکھٹاہوناہوگا،اس وقت تک الگ الگ احتجاج کرناتاجربرادری کومزید غیر مستحکم کرنے کے مترادف اقدام ہے ،یکم اگست کی ہڑتال حکومتی ساز ش تھی ،جسے وقت ثابت کردے گا،ایک پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک چلانے کے لئے سب سے رابطے جاری ہیں،مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روزراولپنڈی پریس کلب میں مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ)راولپنڈی کے صدرشیخ محمد صدیق،سرپرست اعلی چوہدری اقبال احمد،شرجیل میر،زاہد بختاوری،طاہرتاج بھٹی نویدکنولفیصل شہزاد،شیخ شبیر،خواجہ مشتاق،میاں حامد،چوہدری سہیل،محمدیونس،یاسربٹ ودیگرنے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہاکہ اس وقت ملک بھرکی تاجربرادری بینکوں پرودہولڈنگ ٹیس کے خلاف سراپااحتجاج ہیں،پاکستان کی سطح پرانجمن تاجران کے دونوں دھڑوں نے یکم اورپانچ اگست کوہڑتال کی کال دی ،جس پرہم نے بھرپورکوشش کی کہ یہ ہڑتال مشترکہ طورپرکی جائے ،لیکن بدقسمتی سے ایسانہ ہوسکا،یکم اگست کی ہڑتال کے نتائج سب کے سامنے ہیں،گروپنگ کی وجہ سے ہڑتال میں ملاجلارجحان رہا،،تاجرگروپس کے درمیان تصادم کی اطلاعات بھی رہیں،جس میں جدہ کلاتھ راولپنڈی کاواقع قابل ذکر ہے ،جس پرہم واضح کرناچاہیں گے کہ ہم نے کسی تاجر کوزبردستی دکانیں کھولنے کانہیں کہا،لیکن شاہد غفورپراچہ اورشیخ ندیم کااپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سے لیس ہوکر جدہ مارکیٹ میں جاکراشتعال پھیلانا،جس کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جس کے نتیجے میں شہرکاامن خراب ہوااورتاجراتحادکونقصان پہنچا،ماضی میں ہم اپنے مطالبات کے حق میں مشترکہ جدوجہد کرچکے ہیں،لہذا راولپنڈی سمیت ملک بھر کی تاجربرادری اپنے اتحادکامظاہرہ کرے،جب تک خیبرسے کراچی تک کے تمام تاجرمتحد ہوکر احتجاج نہیں کرتے اس وقت تک حکومت پراثرانداز نہیں ہوپائیں گے،ایک ہی دن ملک بھر کے تاجروں کے اتحاد کے لئے کراچی کے رہنماعتیق میر نے کوشش کی لیکن ایسانہ ہوسکا،سب سے صلاح مشورے کے بعد اس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ پانچ اگست کی ہڑتال کی کال کوموخر کرنے کااعلان کرتے ہیں،ہم تاجربرادری سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنی اپنی اناکوختم کرکے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ،ہم فیڈریشن اوربالخصوص چیمبرکے کردار پرافسوس کااظہارکرتے ہیں،ان کافرض بنتاہے کہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے تاجروں کاساتھ دیں،ایک سوال کے جواب میں تاجربرادری کاکہناتھاکہ چھبیس رمضان کوپانچ اگست کے لئے ہڑتال کی کال دی گئی ،جب کہ دوسرے گروپ نے چند روزقبل یکم اگست کی کال دے کرسب کی کاوشوں پرپانی پھیردیا،یکم اگست کی پڑتال حکومتی سازش ہے ،جس پرانتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ،وقت اس سازش کوبے نقاب کردیگا،ہم تمام ملک ،راولپنڈی کی تاجرتنظیموں اورچیمبر سے مذاکرات کررہے ہیں،متحد ہونے پراگرضرورت پڑی تومطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال بھی کی جاسکتی ہے ۔