غازی پولیس جھامرہ کے اندھے قتل کا سراغ لگانے میں ناکام

شوکت علی کی بیوہ اور 6معصوم بچے انصاف کے منتظر ، پولیس افسران نوٹس لیں ،بیوہ کی اپیل

پیر 3 اگست 2015 22:36

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) غازی کے گاؤں جھامرہ میں 7ماہ قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بے گناہ قتل ہونے والے شوکت علی کے قاتل پولیس ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی، مقتول کے 6معصوم بچے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ،آئی جی ، ڈی آئی جی ہزارہ ، ڈی پی او ہری پور سے انصاف کے منتظر ہیں جن کا باپ مزدوری کرنے نکلا تھا لیکن زندہ واپس نہیں آیا ، پولیس اس اندھے قتل کا سراغ لگانے میں مکمل ناکام رہی ، مقتول کی بیوہ نے ارباب اقتدار کے نام اپنی اپیل میں التجاء کی ہے کہ اس کاخاوند مرحوم شوہر شوکت علی اپنے مالٹوں کے باغ کی رکھوالی کر رہاتھاکہ مورخہ 6-1-2015کو چند نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا ، تھانہ غازی میں ا یف آئی آر نمبر279 درج کرائی گئی ، مگر مقامی پولیس نے چند دن سرسری کاروائی کی اور کیس ابھی تک جوں کا توں ہے ، ملزمان سر عام دھندناتے پھر رہے ہیں ،سائلہ نے کہا ہے کہ اس کے 6معصوم بچے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور اسے اوراسکے بچوں کو قاتلوں سے خطرہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان انصاف کا منتظر ہے ،میرے بے گناہ شوہر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :