پرویز رشید نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 2009-10، 2010-11ء اور 2011-12ء کی رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش کر دیں

پیر 3 اگست 2015 22:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیر قانون وانصاف پرویز رشید نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 2009-10، 2010-11ء اور 2011-12ء کی رپورٹیں قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر پرویز رشید نے اسلامی نظریاتی کونسل کی 2009-10، 2010-11ء اور 2011-12ء کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2010-11ء کی اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین محمود بشیر ورک نے قائمہ کمیٹی کی 6 نومبر 2013 تا 24 دسمبر 2014ء کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔