پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

چوہدری محمد شفیق ڈی آئی جی مانیٹرنگ پنجاب انوسٹی گیشن برانچ تعینات،چوہدری عاشق سیکرٹری نجکاری بورڈ ، خالد ذوق ایڈیشنل کاسیکرٹری پراپرٹی لیکوڈیشن بورڈ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

پیر 3 اگست 2015 22:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پنجاب حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔چوہدری محمد عاشق کو سیکرٹری پنجاب نجکاری بورڈ ، خالد ذوق کو ایڈیشنل سیکرٹری پراپرٹی لیکوڈیشن بورڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے جبکہ ایڈیشنل کمشنر ریو نیو ملتان محمد اسلم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں چوہدری محمد شفیق کو ڈی آئی جی مانیٹرنگ پنجاب انوسٹی گیشن برانچ تعینات کر دیا گیا۔ پولیس سروس کے 20ویں کامن سے تعلق رکھنے والے چوہدری محمد شفیق سی سی پی او لاہوربھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :