آل پاکستان انجمن تاجران نے خالد پرویز کو 5اگست کی ہڑتال کی کال واپس لینے کیلئے کھلا خط لکھ دیا
پیر 3 اگست 2015 22:25
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) آل پاکستان انجمن تاجران نے خالد پرویز کو 5اگست کی ہڑتال کی کال واپس لینے کیلئے کھلا خط لکھ دیا جبکہ مرکزی عہدیدار وں کا کہنا ہے کہ ناکام ہڑتال سے تاجروں کے کاذ کو نقصان پہنچے گا۔ہم ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پیر کوصدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ، چیئرمین خواجہ محمد شفیق اور سیکرٹری جنرل نعیم نے تاجروں کے ساتھ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست کو تاجروں نے ملک بھر میں کامیاب شٹر ڈاؤن کیا کیونکہ اس ہڑتال کو ملک بھر کے تاجروں اور تاجر تنظیموں کی حمایت حاصل تھی ۔
لاہور میں کامیاب ہڑتال کا مطلب پنجاب اور پھر ملک بھر میں کامیاب ہڑتال ہے جس پر میں نعیم میر دوسرے ساتھیوں اور تاجروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے تاکہ ملک ترقی کرے لیکن ایف بی آر کی نااہلی کی وجہ سے ٹیکس نیٹ بڑھنے کی بجائے کم ہورہا ہے۔(جاری ہے)
تاجروں کو وزیرخزانہ اسحق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر پر اعتماد نہیں ہے جب تک ٹیکس واپس نہیں لیتے ہم مذاکرات نہیں کریں گے۔
حکومت کی ضد کے نتیجے میں ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہوا اور اب بینک بھی تباہی کی طرف تیزی سے جارہے ہیں۔ انہوں نے 5اگست کی ہڑتال کی کال دینے والے دوسرے دھڑے کے سربراہ خالد پرویز کو مخاطب کرکے کہا کہ خدا کیلئے 2ہونے کا تاثر نہ دیں اس سے تاجر وں کے مفاد کو نقصان پہنچ رہا ہے اور مزید پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود خالد پرویز سے رابطہ کیا بات کی کہ تاکہ تاجر ایک تاریخ پر متفق ہوجائیں میں نے بڑے تاجررہنماؤں کو بھی ان کے پاس بھیجا بزرگ ہونے کے باوجود میں نے کہا کہ ہم آپ کو بڑا ماننے کیلئے تیار ہیں لیکن خالد پرویز بضد رہے اور انہوں نے سب کو نظر انداز کردیا ۔ تاجروں کے مفاد کیلئے اشرف بھٹی اور دوسرے گروپس بھی ہم سے آملے اورہم نے کامیاب ہڑتال کردی۔ ہم نے خالد پرویز کو ایک بار پھر خط لکھا ہے۔ خواجہ شفیق نے خالد پرویز کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام تاجر رہنما سمجھتے ہیں کہ 5اگست کی ہڑتال سے تاجروں کو مشکل ہوگی نقصان ہوگا خدا کیلئے تاجروں کو کنفیوژ نہ کریں اور ایک ہوکر متفقہ جدوجہد کریں ہم آپ کے پاس آنے کیلئے تیار ہیں ۔ آپ کو اپنا بڑا ماننے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 10اگست کو ہم نے لاہور میں تاجروں کا نمائندہ اجلاس طلب کیا ہے اگر حکومت اس سے پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کرلیتی ہے تو ٹھیک وگرنہ ہم مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
شاہ محمود قریشی کے بھانجے آزاد رکن قومی اسمبلی کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے سے انکار
-
گجرات، ہسپتال کی سرجیکل وارڈ کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق متعدد افراد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.