افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا ،کسی کو ’’عسکری ‘‘ ونگ کی اجازت نہیں دی جاسکتی،پنجاب میں گورننس ’’دور بین ‘‘سے بھی نظر نہیں آتی سیلاب سے متاثرہ افراد بے یارومد گار ہیں‘تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزرچوہدری محمدسرور

پیر 3 اگست 2015 22:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ تحر یک انصاف محاذآرائی کی سیاست نہیں چاہتی مگر ظالم حکمرانوں سمیت کسی کے سامنے جھکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘ پنجاب میں گورننس ’’دور بین ‘‘سے بھی نظر نہیں آتی سیلاب سے متاثرہ افراد بے یارومد گار ہیں‘حکمران بلدیاتی انتخابات میں شکست کے خوف سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں‘افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالے ملک وقوم کے دشمن ہیں انکو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہو گا اور کسی سیاسی جماعت کو ’’ عسکری ونگ ‘‘کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘تحر یک انصاف کی خواتین کا پارٹی کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ہے انکو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو اپنے دفتر میں تحر یک انصاف شعبہ خواتین پنجاب کے صدر سلونی بخاری ‘لاہور کی صدر ڈاکٹر زرقا اور پنجاب اسمبلی کی رکن سعدیہ سہیل کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے گفتگو کر رہے تھے ۔ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں نوجوانوں اور خواتین سمیت تمام طبقات کو سیاسی شعور دیا ہے جسکی وجہ سے آج پاکستان میں خواتین اور نوجوان تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ملک لڑ رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آچکی ہے اور تحر یک انصاف ہی ملک کو کر پٹ اور ظالم نظام سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اڑھائی سالوں میں قوم کو صرف تسلیاں دیں ہیں جسکی وجہ سے انکو بلدیاتی انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آرہی ہے اور پنجاب کے حکمران بلدیاتی انتخابات کروانے سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلاف جنگ اور ملک میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان اپنی جانوں کے نذرانے دے رہی ہیں اور ان حالات میں جو لوگ افواج پاکستان پر تنقید کرتے ہیں وہ ملک اور قوم کے دشمن ہیں اور ایسے لوگوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جاسکتی ان کے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت کاروائی ہونی چاہیے تاکہ کسی کو ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف سازشیں کر نے کی جرات ہی نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :