دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بندوق کے ساتھ قلم کا موثر استعمال بھی ناگزیر ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے اٹھنے والی ہر آواز اور ہر قدم کے ساتھ ہیں،پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد وٹوکی عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 3 اگست 2015 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بندوق کے ساتھ ساتھ قلم کا موثر استعمال بھی ناگزیر ہے،ہم دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے اٹھنے والی ہر آواز اور ہر قدم کے ساتھ ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دہشتگردی کے ایشوء پر ابہام سے پاک موقف رکھتا ہے ۔

وہ پیر کو پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراﷲ صدیقی سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔نوراﷲ صدیقی نے انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے انسداد دہشتگردی اور فروغ امن کے نصاب کے حوالے سے مرتب کی گئی کتب دیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں منظور احمد خان وٹو نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے بندوق کے ساتھ ساتھ قلم کا موثر استعمال بھی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ہم دہشتگردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے اٹھنے والی ہر آواز اور ہر قدم کے ساتھ ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن دہشتگردی کے ایشوء پر ابہام سے پاک موقف رکھتا ہے ۔دہشتگردی اور انتہا پسندی کسی ایک فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پوری قوم اورامت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری کی یہ تحقیقی کاوش قابل قدر ہے، اس سے پہلے انہوں نے دہشتگردی کے خلاف 600صفحات پر مشتمل فتویٰ دیکر قوم کی رہنمائی کی جو بلاشبہ ایک قومی خدمت ہے اور اس کی ضرورت بھی محسوس کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :