ننکانہ صاحب ، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا ، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار

پیر 3 اگست 2015 22:24

ننکانہ صاحب ، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا ، مقدمہ ..

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ننکانہ صاحب میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کر دیا ،قتل چھپانے کے لئے خاوند کے اغواء کا ڈرامہ رچا دیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو بچیکی کے محلہ رحمت پور ہ کی رہائشی رسولاں بی بی کے الطاف نامی شخص کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے ۔

(جاری ہے)

محمد علی کے منع کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر اس کے اپنے آشنا اطاف حسین کو راستے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور اپنے شوہر کو شیخوپورہ کے قریبی علاقہ بھکی میں ایک باغ میں چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور قتل چھپانے کے لئے رسولاں بی بی نے چند روز قبل اپنے خاوند محمد علی کے اغواء کا ڈرامہ رچادیا ۔ دورن تفشیش یہ ڈرامہ فلاب ہو گیا ۔پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتول محمد علی کے بھائی محمد ایوب کی مدعیت میں رسولاں بی بی اور الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :