سندھ حکومت نے 4 پولیس افسران کی خدمت وفاق کو دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 22:23

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) سندھ حکومت نے 4 پولیس افسران کی خدمت وفاق کو دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے چند روز قبل قبل 4 پولیس افسران کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم اب اس نوٹس کو واپس لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن افسران کی خدمات وفاق کو واپس کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا ان میں ایڈشنل آئی جی غلام قادر تھیبو، ایڈشنل آئی جی ثناء اللہ عباسی، ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور طارق دھیجو شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :