سکھر ،لا ڑ کا نہ ،شہید بے نظیر آبا د اور حیدرآبا د ڈو یژ ن میں کچے کی 85یو نین کو نسل کے 1622گا ؤ ں سے 344860افرا د نے نقل مکا نی کی،51038افرا د انتظا میہ کے کیمپو ں میں منتقل ہو ئے ہیں،پرو ینشل ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ کے ڈا ئریکٹر جنر ل سید سلما ن شا ہ

پیر 3 اگست 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پرو ینشل ڈیزا سٹر مینجمنٹ اتھا ر ٹی سندھ کے ڈا ئریکٹر جنر ل سید سلما ن شا ہ نے سیلابی صو ر ت حا ل کے متعلق بتا یا کہ سکھر ،لا ڑ کا نہ ،شہید بے نظیر آبا د اور حیدرآبا د ڈو یژ ن میں کل تک کچے کی 85یو نین کو نسل کے 1622گا ؤ ں سے 344860افرا د نے نقل مکا نی کی ہے جس میں سے 51038افرا د نے انتظا میہ کے کیمپو ں میں منتقل ہو ئے ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ چا رو ں ڈویژن میں 251ریلیف کیمپ کا م کر رہے ہیں اور ان کیمپو ں میں ہیلتھ اور لا ئیوسٹا ک کیجا نب سے بھی سہو لتیں مہیا کی جا رہی ہیں ۔کچے کے علا قو ں سے ابتک 123151ما ل مویشی محفو ظ مقا م پر منتقل کئے گئے ۔انہو ں نے دریائی صو ر ت حا ل کے متعلق بتا یا کہ سکھر اور گڈو بیرا ج میں او نچے در جے کا سیلا ب ہے اور گڈو بیرا ج میں 745200کیو سک پا نی کی آمد اور 729300کیو سک اخرا ج ہے جبکہ سکھر بیرا ج میں 680800کیو سک آمد اور 643500کیو سک اخرا ج ہے اسی طر ح کو ٹر ی بیرا ج میں در میا نے درجے کا سیلاب ہے یہا ں پر 285400کیو سک پا نی کی آمد اور 278500کیو سک اخرا ج ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ انتظا میہ کی جا نب سے نو شہرو فیرو ز میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی اور نو شہرو فیرو ز سے ٹھٹھہ بدین تک کچے کے علا قو ں سے لوگوں کو محفو ظ مقا م پر جا نے کی وا ر ننگ جا ر ی کی جا چکی ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے سندھ سید سلما ن شا ہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جا نب سے سیلا ب مکی صو ر ت حا ل کو مکمل ما نیٹرنگ کیا جا رہا ہے اور متوقع سیلا بی اضلا ع میں ضروری سا ما ن بھیجا جا چکا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ تما م متعلقہ محکمو ں کو بندو ں اور پشتو ں کی 24گھنٹے سخت نگرا نی رکھنے کی ہدا یت کی گئی ہے اور محکمہ ایری گیشن کو بھی الر ٹ کر دیا گیا ہے کہ ہیوی مشینری ہر وقت ہنگامی صو ر ت حا ل کے لئے تیا ر رکھے انہو ں نے کہا کہ متعلقہ محکمو ں کو سکھر بیرا ج کی دیواروں اور پشتو ں کی نگرا نی سخت کر نے کی ہدا یت دے دی گئی ہیں اور حکو مت سندھ سیلاب کی صو ر ت حال سے نمٹنے کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے بالائی علا قو ں سے مزید پا نی آرہا ہے اور چند ہفتو ں میں سیلا ب کی صحیح صو ر ت حا ل سا منے آجا ئے گی اگر ملک کے با لا ئی علا قو ں میں با رشو ں کا سلسلہ جو ں کا تو ں رہا تو در یا ئی صو ر ت حال ایسے ہی بر قرا ر رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :