آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدار ت اجلاس، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ

پیر 3 اگست 2015 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیر صدار ت سینٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس تناظر میں مزید ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر سمیت ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اور زونل ڈی آئی جیز کراچی نے شرکت کی،آئی جی سندھ نے ہدایت دیں کہ رجسٹرڈ مدارس کا جامع ڈیٹا اسپیشل برانچ پولیس نے مرتب کردہ پروفارمے کے مطابق 15 دنوں کے اندر ترتیب کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری تعطیلات کو دیٹا کا حصہ بنایا جائے،آئی جی سندھ نے ہدایت دیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد اور مطلوبہ اہداف حصول کے لئے حساس اداروں جنس ایجنسیوں سے باہم ہم آہنگی اور روابطوں کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :