علامہ سبطین سبزواری کو پولیس سکیورٹی گارڈز فراہم نہیں کررہی، ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار حکومت ہوگی‘ شیعہ علما کونسل

آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی گوجرانوالااورڈی پی او سیالکوٹ کو تحریری طور پر متوجہ کیا گیا‘ بشارت قریشی

پیر 3 اگست 2015 21:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بشارت عباس قریشی نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری کو سکیورٹی گارڈز فراہم نہیں کررہی جو کہ ایک رہنما اور شہری ہونے کے ناطے ان کا حق ہے،اس پر شیعہ تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بشارت قریشی نے کہاکہ 24۔

(جاری ہے)

مئی کو شیعہ علما کونسل کا صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد سے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی گوجرانوالااورڈی پی او سیالکوٹ کو تحریری درخواست دے کر سرکاری سکیورٹی گارڈز فراہم کرنے کی طرف متوجہ کیا گیا اوریاددہانی کے خطوط بھی تحریر کئے گئے مگر تاحال کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سبطین سبزواری کو اپنے منصب کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے مختلف شہروں کے دورہ جات کرنے ہوتے ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کا شکار ہے، خدانخواستہ کوئی ناخوشگوار واقعہ ہوگیا تو ذمہ دار وزیر اعلٰی پنجاب شہبا ز شریف، وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور آئی جی پنجاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :