خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

مجموعی طورپر 78افراد جاں بحق جبکہ48افراد زخمی ہوگئے،سب سے زیادہ 35ہلاکتیں چترال میں ہوئی ہیں،رپورٹ

پیر 3 اگست 2015 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی،مجموعی طورپر 78افراد جاں بحق جبکہ48افراد زخمی ہوگئے،سب سے زیادہ 35ہلاکتیں چترال میں ہوئی ہیں۔پشاور میں چار،کوہاٹ تین ،شانگلہ میں پانچ ٹانک دو، اپردیر تین اور لکی مروت ڈی آئی خان ،اور سوات میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پشاور،ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرک، چارسدہ، بنوں، شانگلہ ،بٹگرام،سوات،دیر بالاں و پایاں،ٹانک،ڈی آئی خان اور بونیر شامل ہیں میں جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ٹوچی سکاؤٹس میرانشاء نے پی ڈی ایم اے کو 40ٹن آٹا اور بڑی مقدار میں دالیں عطیہ کی تھیں جسے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کی ہدایات پر لکی مروت کے متاثرہ عوام میں تقسیم کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ لکی مروت کوبجھوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں سے 1724 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ437 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔اسی طرح 78افراد کی اموات واقع ہوئی اور48 افراد زخمی ہوئے۔اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 1030گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ لکی مروت میں250 جزوی طور پر جبکہ50 گھرمکمل طور پر تباہ ہوئے۔اسی طرح پشاور میں145 اورکرک میں 100گھروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام متاثرہ اضلاع میں ریلیف کی سرگر میاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :