نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،کیپٹن صفدر

نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں ، رکن قومی اسمبلی

پیر 3 اگست 2015 21:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) مرکزی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پاکستان و ممبر قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں․ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں مرکزی و صوبائی حکومت عملی طور پر یوتھ کو آگے لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں․ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں پارلیمانی سیکریٹری برائے امور نوجوانان پنجاب چوہدری سرفراز افضل سے ملاقات میں کیا․ مرکز اور صوبے میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انہوں نے صوبائی پارلیمانی سیکریٹری یوتھ افئیرز پنجاب و ایڈیشنل سیکریٹری جنرل یوتھ ونگ پنجاب چوہدری سرفراز افضل کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے اگلے دس دنوں میں تجاویز جمع کرانے کی ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :