سابقہ تحصیل ناظم چترال سراج احمد خان کا حکومت سے چترال کے عوام کو 30میگاواٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ

پیر 3 اگست 2015 21:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) سابقہ تحصیل ناظم چترال سراج احمد خان نے چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ مہم کا آغاز کرتے ہوئے حکومت سے 30میگاواٹ مفت بجلی چترال کے عوام کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گولین گول ہائیڈل پراجیکٹس سے حاصل ہونے والی 129 میگاواٹ بجلی میں چترالی عوام کو تیس میگاواٹ بجلی بطور ایندھن مفت دی جائے تاکہ جنگلات کو بطور سوختنی کا استعمال کم ہو انہوں نے حکومت کو چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگلاتی علاقوں کے باشندوں کو سو فیصد رائیلٹی دی جائے اقوام متحدہ کا مختص کیا گیا کاربن فنانس فنڈ سے جنگلاتی علاقے کے لوگوں کے سو فیصد رائیلٹی دی جائے اور ہر ویلی سے جنگل آگاؤ مہم کیلئے پانچ سو بندوں کا فورس بھرتی کی جائے دریائے کابل کا نام دریائے چترال رکھا جائے ‘ ضلع چترال کو واٹر رائٹس دیئے جائیں ،ایل این جی اور سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ کا قیام چترال میں جنگی بنیادوں پر کیا جائے ‘ چترال میں کول ڈیپو بنایا جائے اور چگدرہ میں واقع ڈیپو کر چترال منتقل کیا جائے انہو ں نے غیر ملکی اور ملکی غیر سرکاری تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ چترال کی آباد کاری میں اپنا کردار ادا کریں چترال کے عوام کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے جو کہ حکومت کی جانب سے بہت کم اور نہ ہونے کے برابر ہے سیلاب کے 15 روز گزر جانے کے بعد بھی ابھی تک لوگ کھلے آسمان تلے بے یارومدد گار پڑے ہیں اور نہ ہی ان کے پیدل چلنے کیلئے شہراکو کھولا گیا ہے جو کہ افسوس ناک امر ہے ۔

متعلقہ عنوان :