شمالی وزیرستان ، سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے لانس نائیک شہید 11 اہلکار زخمی، شہید اہلکار آبائی علاقہ میں سپرد خاک

پیر 3 اگست 2015 21:29

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی الٹنے سے لانس نائیک شہید 11سیکورٹی اہلکار زخمی شہید اہلکار کو اپنے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردیا زخمیوں کو سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بنوں سے شمالی وزیرستان جانیوالے سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی تحصیل میرانشاہ کے علاقہ مرسی خیل گوش پوسٹ کے قریب گاڑی اُلٹ گئی جسکے نتیجے میں سیکورٹی اہلکار لانس نائیک بشارت شہید جبکہ 11سیکورٹی اہلکار نفیس،صداقت،سلیم ،کامران،ابراہیم،جعفر،وحید،عباس،اشرف،حسنین اور سپاہی صفدر زخمی ہوگئے جنہیں فوری علاج کیلئے میرانشاہ کیمپ منتقل کردیا جبکہ شہید ہونیوالے لانس نائیک بشارت کو تدفین کیلئے اپنے آبائی گاؤں میں منتقل کردیا گیا اور زخمی ہونیوالے سیکورٹی اہلکاروں کو ملٹری کمبائنڈ ہسپتال بنوں منتقل کردیا ہے۔