پاکستان کے موجودہ حالات حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ، ملکی ترقی کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ بہت ضروری ہے ، الطاف حسین کی اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے ،ا ن کے بیان کو سیاسی نہ لیا جائے ، اسے قانونی و آئینی حیثیت سے دیکھا جائے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 21:28

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں ،پاکستان کی ترقی کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ بہت ضروری ہے ،68سال گزر گئے پاکستان میں اسلامی نظام ایک دن بھی رائج نہ ہو سکا ، الطاف حسین کی اشتعال انگیزی بڑھ رہی ہے انکے بیان کو سیاسی نہ لیا جائے بلکہ اسے قانونی و آئینی حیثیت سے دیکھا جائے۔

وہ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی خوشحالی آئین کی مکمل حکمرانی سے ہو گی نظریہ پاکستان نظر نہیں آرہا ہمیں پاکستانیت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننے کی ضرورت ہے پاکستان میں دہشت گردی ہم نے امپورٹ کی ہے موجودہ حالات کی ذمہ دار حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں پاکستان کی ترقی کیلئے دہشت گرد ی کا خاتمہ ضروری ہے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے انہوں نے مزید کہا ہے کہ 68سال گزر گئے لیکن ایک دن بھی اسلامی فلاحی نظام رائج نہ ہو سکا الطاف حسین کی اشتعال انگیزی بڑھتی جا رہی ہے الطاف نے کراچی کو مشکلات سے دوچار کیا ہے الطاف حسین کے حالیہ بیان کو سیاسی نہ لیا جائے بلکہ اسے قانونی و آئینی حیثیت سے دیکھا جائے کراچی کے حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں ۔

۔(ش خ)