وقت ضائع نہ کیا جائے ، شیخ رشید کا وفاقی وزیر تجارت کے شیریں مزاری کے سوال کا جواب دینے کے دوران جملہ

پیر 3 اگست 2015 21:25

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جب وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان جواب دے رہے تھے تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وقت ضائع نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسمبلی اجلاس کے ودران جب شیریں مزاری کے توجہ دلاؤ نوٹس جو کشمیر میں بھارتی جارحیت کے حوالے سے تھا اس پر وفاقی وزیر تجارت وزیر خارجہ کی جگہ جواب دے رہے تھے تو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وقت ضائع نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :