پاک بحریہ کی آپریشن ’’مدد‘‘ کے تحت خیر پور میں امدادی کاروائیاں جاری،متاثرین سیلاب کی عارضی رہائش کیلئے خیمہ بستی قائم

کمانڈر پاک میرینز،پی این ریسکیوکیمپ سکھر میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے خصوصی طور پر معمور

پیر 3 اگست 2015 21:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) متاثرین سیلاب کے لئے جاری آپریشن ’’مدد‘‘ کے تسلسل میں بدین ، خیر پور، سکھر، پنوں عاقل، لاڑکانہ، رانی پور، اور گمبیٹ میں تعینات پاکستان نیوی کی ٹیموں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4000سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا۔محفوظ مقامات پر منتقلی اور ضرورری طبی امداد کی دستیابی کے علاوہ پاکستان نیوی نے متاثرین سیلاب کے لئے عارضی رہائش کی فراہمی کے لئے خیر پور میں خیمہ بستی بھی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کے ریلیف کیمپ میں 700سے زائدمتاثرین سیلاب کورہائش اور ضروری سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ پاکستان نیوی کی امدادی کاروائیوں کی نگرانی کے لئے پی این ریسکیو کیمپ سکھر میں خاص طور پر معمور کمانڈر پاک میرینز نے متاثرین سیلاب میں چھ ٹن امدادی اشیاء تقسیم کیں۔آپریشن ’’مدد‘‘ کی ابتداء سے اب تک 12000سے زائد متاثرین سیلاب کومحفوظ مقامات پر منتقل کیاجا چکا ہے۔سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متاثرہ علاقوں کی سول انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :