فاروق ستار کی گاڑی سے اترنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس روانگی

پیر 3 اگست 2015 21:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار میڈیا سے گفتگو کیے بغیر گاڑی سے اتر کر سیدھے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو جب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے تو اس دوران اپنی گاڑی سے اتر کر سیدھے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر چلے گئے ۔ اس موقع پر میڈیا نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے موقف اختیار کیا کہ گزشتہ روز کراچی میں ان کی پریس کانفرنس کو کوریج نہیں دی گئی اس لئے میڈیا سے بات نہیں کریں گے

متعلقہ عنوان :