Live Updates

لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں تعلقات بہتر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، ، آپ لوگ آپس میں ملے ہوئے تھے

سپیکر قومی اسمبلی کے وزیر اطلاعات کی عارف علوی اور شیریں مزاری کے ساتھ بات چیت کے موقع پرریمارکس

پیر 3 اگست 2015 21:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) لگتا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں تعلقات بہتر ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں ، آپ لوگ آپس میں ملے ہوئے تھے ، یہ سب ڈرامہ صرف ہمارے لئے رچایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اطلاعات و نشریات و لوک ورثہ پرویز رشید کے تحریک انصاف کے رہنماؤں عارف علوی اور شیریں مزاری کے ساتھ اپوزیشن بنچوں پر بات چیت کے موقع پر ازارہ مذاق کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے تعلقات بہتر ہوتے ہوتے نظر آرہے ہیں ، حکومت اور تحریک انصاف آپس میں ملی ہوئی ہے ، یہ ڈرامہ صرف ہمارے لئے رچایا گیا تھا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات