ایم کیوایم ایک شخص کے پیچھے اپنے آپ کو خراب نہ کرے، الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے، کوئی بھی محب وطن یہ برداشت نہیں کرے گا، مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 21:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کو چاہیے کہ وہ اپنی پارٹی کو ایک شخص کیلئے خراب نہ کرے ، الطاف حسین کی حمایت کرنے کی بجائے اپنی حمایت کریں ، متحدہ کراچی کے حالات سنوارنے میں اپنااہم کردار اکرے ، فیصلہ کریں کہ وہ الطاف حسین کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو پاکستان کے خلاف زہر اگلا ہے کوئی بھی محب وطن برداشت نہیں کرے گا ، وزیر داخلہ چوہدری نثار اس کے خلاف کیس کی تیاری کررہے ہیں ، وقت آنے پر پتہ چل جائے گا ۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بیان بازی تک نہ رہیں اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔