Live Updates

لندن میں بیٹھ کر سازشیں کرنے والا پاکستان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا، الطاف حسین پر پابندی لگا کر مقدمات چلائے جائیں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود کی میڈیا سے بات چیت

پیر 3 اگست 2015 21:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والا اور اپنی پارٹی کو کمزور کرنے والا پاکستان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ، 24 گھنٹے میں بیان دے کر فوری بدل لیتا ہے، الطاف حسین پر پابندی لگائی جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات چلائے جائیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اکثریت مسلمان ہے جو موت سے نہیں ڈرتی ، کراچی میں جو گند ایم کیو ایم نے پھیلایا ہے اسکی مثال نہیں ملتی ۔ حکومت کو چاہیے کہ الطاف حسین پر پابندی لگائی جائے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات چلائے جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات