الطاف حسین کے خلاف عوام احتجاج کریں ، حکومت اپنا کام کررہی ہے ، الطاف حسین کی تقریر غداری کے ذمرے میں آتی ہے، ان سے آئینی و قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 21:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف اب عوام کو احتجاج کرنا چاہیے ، حکومت اپنا کام کررہی ہے ، الطاف حسین کی تقریر غداری کے ذمرے میں آتی ہے ، خواہ کوئی بھی شخص جس کا کسی بھی ملک سے تعلق ہو اس کے خلاف فوری مقدمہ درج ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت الطاف حسین کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کررہی ہے ، عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرے کرنے چاہئیں ، الطاف حسین سے آئینی و قانونی طریقے سے نمٹا جائے گا