قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری پٹرولیم کی غیر حاضری پر سپیکر کااظہار برہمی ،چیمبر میں طلب کرلیا

پیر 3 اگست 2015 21:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل ارشد مرزا کی غیر حاضری پر سپیکر ایاز صادق نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغرب کی نماز کے وقفے کے دوران اپنے چیمبر میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی والدہ کی وفات کے باعث وہ اسمبلی میں شرکت نہیں کرسکے تھے اور ان کی جگہ سیکرٹری پٹرولیم و قدرتی وسائل ارشد مرزا نے شرکت کرنی تھی تاہم وقفہ سوالات کے دوران سیکرٹری پٹرولیم بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے جس کی وجہ سے ارکان کو ان کے سوالات کے جواب نہیں مل سکے ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مغرب کی نماز کے وقفے کے دوران انہیں اپنے چیمبر میں طلب کرلیا اور شدید برہمی کا اظہار کیا

متعلقہ عنوان :