2012 کے اختتام پر پاکستان کی معاشی حالت بہتر نہیں تھی ، حکومتی اصلاحات سے دو سال میں معیشت میں تبدیلی آئی ہے،عالمی بنک اور دوسرے ادارے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بنک کی ایم ڈی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو

پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہے ، معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے اقدامات تسلی بخش ہیں،معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ، سری ملیانی اندرا وتی

پیر 3 اگست 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ2012 کے اختتام پر پاکستان کی معاشی حالت بہتر نہیں تھی ، حکومتی اصلاحات سے دو سال میں معیشت میں تبدیلی آئی ہے،عالمی بنک اور دوسرے ادارے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔پیر کو عالمی بنک کی ایم ڈی سری ملیانی اندرا وتی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ 2012 کے اختتام پر پاکستان کی معاشی حالت بہتر نہیں تھی ۔

حکومتی اصلاحات سے دو سال میں معیشت میں تبدیلی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ عالمی بنک اور دوسرے ادارے پاکستان کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ سری ملیانی اندرا وتی پاکستان کی اچھی دوست ہیں جنھوں نے توانائی کے شعبے اور داسو ڈیم کے معاملے پر بہت تعاون کیا ہے ۔اس موقع پر ایم ڈی عالمی بنک سری ملیانی اندرا وتی نے کہاکہ پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہے ،پاکستان نے معاشی اصلاحات سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ۔انھوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کے لیے حکومت کے اقدامات تسلی بخش ہیں ۔ایم ڈی عالمی بنک کاکہنا تھاکہ پاکستان میں 2 سال کے دوران ہونے والی ترقی پہلے کبھی نہیں دیکھی ،معاشی استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :