داعش پاکستان آئی تو طالبان جیسا حشر کریں گے، پاکستان ایئرفورس قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کردیاہے

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف سہیل امان کاتقریب سے خطاب

پیر 3 اگست 2015 21:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف سہیل امان نے کہا ہے کہ داعش اگر پاکستان آئی تو طالبان جیسا حشر کریں گے، پاکستان ایئرفورس قوم کو مایوس نہیں کرے گی، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں جوانوں اور افسروں نے دن رات کام کیا، جس سے طالبان کا خاتمہ ہوا، پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کیا ، اب بھی پاک فضائیہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی، اگر داعش پاکستان آئی تو اس کا بھی طالبان جیسا حشر ہو گا۔