ایم این اے کے بھائی کی فائرنگ پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پیر 3 اگست 2015 21:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باٹا پور میں ایم این اے کے بھائی کی جانب سے فائرنگ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ قانون سب کے لئے برابر ہے ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :