چینی وفد کا لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ

پیر 3 اگست 2015 21:09

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) چین کے صوبے جیلین میں کیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری بین ژاؤ لو نے اپنے دوہ لاہور کو صوبہ جیلن اور پنجاب کے درمیان بہترین ورکنک ریلشن شپ کے قیام اور تکنیکی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم قرار دیا ہے۔انہوں نے وفد کے ساتھ تاریخی قلعہ لاہور،بادشاہی مسجد اور عجائب گھر کا دورہ کیا۔ وفد نے قلعہ لاہور اور بادشاہی مسجد کو مغلیہ فن تعمیر کاشاہکار قرار دیتے ہوئے اس کی خوبصورتی کو بے حد سراہا۔

عجائب گھر کے دورہ کے موقع پر تاریخی نواردات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب خوبصورت اور تاریخی روایات کا امین صوبہ ہے، پنجاب کی ثقافت اور دلکش اقدار اپنے اندر ایک خاص خوبصورتی لئے ہوئے ہیں۔وفد نے عجائب گھر کی چھوٹی تصاویری گیلری کا بھی معائنہ کیا جہاں انہیں عجائب گھر کے تاریخی پس منظرپر عمومی جبکہ مغلیہ تاریخ ، گندھارا آرٹ ، ہڑپہ موہنجوڈارو اور ہندو جین گیلریز پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

مسٹر بین ژاؤ لو نے اپنے دورہ کے دوران تاریخی مقامات سے محظوظ ہوتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب اور چینی صوبہ جیلن کے اقدارمیں بہت مماثلت ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر گندھارا آرٹ کے تحفظ کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پروگراموں اورمنصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مہمان وفد کو چینی قونصلر جنرل کی طرف سے ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد پارٹی سیکرٹری بین ژاؤ لو اپنے وفد کے سات اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

اس سے پہلے پنجاب کے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے مہمانوں کو الوداع کہتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کے لئے چین کی طرف سے عظیم تحفہ ہے،صوبہ پنجاب کی ترقی کے لئے صوبہ جیلن کے تجربات اور تکنیکی مہارات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔بین ژاؤ لو نے کہا کہ وزیراعلی محمد شہباز شریف کرشماتی صلاحیتوں کے مالک ہیں ان کی لیڈر شپ میں پنجاب تیزی سے ترقی کے مراحل طے کررہا ہے اور اپنے دورے کے دوران وہ پنجاب میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :