سائنس کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے سلسلے میں دنیا کے بعض حصوں میں کچھ اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے، صدر مملکت ممنون حسین کا سمر کالج نتھیاگلی برائے طبیعات وعصری تقاضے سے متعلق سیمنار سے خطاب
پیر 3 اگست 2015 20:58
اسلام آباد ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سائنس کے مختلف شعبوں میں تعلیم کے سلسلے میں دنیا کے بعض حصوں میں کچھ اقوام کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں فزکس کے معاملے میں یہ شکایت نمایاں نظر آتی ہے، پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے۔
یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سمر کالج نتھیاگلی برائے طبیعات وعصری تقاضے سے متعلق سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں صرف وہی قومیں سربلند ہوتی ہیں اور عالمی بساط پر اپنے نقش ثبت کرتی ہیں جو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔(جاری ہے)
وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ صنعت و حرفت ، تجارت ، دفاع ہو یا معیشت کا میدان، ان شعبوں میں بھی ترقی اور سربلندی کا حصول سائنس اور ٹیکنالوجی ہی کا مرہون منت ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ نامساعد حالات اور کم وسائل کے باوجود پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شاندار ادارے قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان میں سائنسی انداز فکر کے فروغ اور آنے والی نسلوں کو سائنسی علوم سے بہرہ ور کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنا ہونگے تاکہ ہماری نئی نسل سائنسی تصورات کو سمجھنے کی صلاحیت حاصل کرسکے۔ صدر مملکت نے توقع ظاہر کی کہ ایٹمی توانائی کمیشن اور اس جیسے دیگر قومی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن اور دیگر ادارے حالات کی اونچ نیچ کی پروا کیے بغیر علمی سرگرمی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور یقین دلایا کہ ایسی صحت مند سرگرمیوں کے لیے ریاست کی حمایت انہیں ہمیشہ حاصل رہے گی۔ صدر مملکت نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ایٹمی توانائی کمیشن اور پاکستان کے دیگر سائنسی اداروں کی اَن تھک محنت اور شاندار کارکردگی کے نتیجے میں عالمی سطح پر اِن کی اہمیت کا اعتراف کیا گیا اور سائنسی تعلیم و تحقیق کے عالمی اداروں سرن، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی، انٹرنیشنل سنٹر فار تھیوریٹیکل فزکس اور مشرق وسطیٰ کے ادارے سنکروٹران لائٹ برائے تجرباتی سائنس جیسی عالمی تنظیموں کا تعاون اوران کی رکنیت کا حصول ممکن ہواہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.