گریڈ 20 تا 22 کے سول پنشنرز کے لئے ترتیب وار الاؤنس اور خصوصی ایڈیشنل پنشن کے نرخ پر نظرثانی کو یقینی بنایا جائے‘ اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز کا نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو خط

پیر 3 اگست 2015 20:58

اسلام آباد ۔3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیوز نے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ گریڈ 20 تا 22 کے سول پنشنرز کے لئے ترتیب وار الاؤنس اور خصوصی ایڈیشنل پنشن کے نرخ پر نظرثانی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

خط میں یہ ذکر کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کے لئے پنشن کی ادائیگی سے نمٹنے کے لئے نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام شاخوں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ خصوصی پنشن یکم جولائی 2015ء سے 7 ہزار سے بڑھا کر نظرثانی شدہ نرخ 12 ہزار ماہانہ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :