وفاقی محتسب کا پنشنروں کی بڑھتی ہوئی مشکلات کی رپورٹس پر ازخود نوٹس

تمام وفاقی اداروں میں پنشن نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیدی سابق آڈیٹر جنرل پاکستان تنویر علی آغا کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، کمیٹی کو 45 دنوں کے اندر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت، نوٹیفکیشن جاری پنشن نظام کو مزید موثر اور شفاف بنانے کی غرض سے اصلاحات کی تجویز بھی پیش کر دی

پیر 3 اگست 2015 20:56

اسلام آباد ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وفاقی محتسب نے پنشنروں کی بڑھتی ہوئی مشکلات سے متعلق رپورٹس پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی اداروں میں پنشن نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے پنشن نظام کو مزید موثر اور شفاف بنانے کی غرض سے اصلاحات کی تجویز بھی پیش کر دی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی محتسب نے مختلف رپورٹس پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے تمام وفاقی اداروں میں پنشن نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ اختیارتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق آڈیٹر جنرل پاکستان تنویر علی آغا کمیٹی کے چیئرمین جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن فنانس ڈویژن اور آڈٹ اور اکاؤنٹس آرگنائزیشنز میں اہم عہدوں پر تعینات سات سابق وفاقی سیکرٹریز کمیٹی کے ارکان مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی محتسب نے کمیٹی کو 45 دنوں کے اندر رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان ریلوے میں بھی پنشن کے نظام کی بہتری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اور اس سلسلے میں مثبت تجاویز بھی دی گئی تھیں جس سے ریلوے کے ہزاروں پنشنر کو ریلف مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :