وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 34 ارب 60 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں

پیر 3 اگست 2015 20:56

اسلام آباد ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 34 ارب 60 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایرا کے ترقیاتی کاموں کیلئے 80 کروڑ روپے ، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلئے 8 ارب 40 کروڑ روپے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 11 ارب 53 کروڑ 30 لاکھ روپے۔ ریلویز ڈویژن کیلئے 6 ارب 45 کروڑ 35 لاکھ روپے، منصوبہ بندی ، ترقیات و اصلاحات ڈویژن کیلئے 12 لاکھ ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 12 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 2 ارب 87 کروڑ95 لاکھ روپے ، داخلہ ڈویژن کیلئے 32 کروڑ روپے، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4 ارب 4 کروڑ، دفاع ڈویژن کیلئے 94 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر دیا ہے۔