لوک ورثہ میں ثمر آرٹ ورکشاپ جاری

پیر 3 اگست 2015 20:54

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) لوک ورثہ میں ثمر آرٹ ورکشاپ جاری ہے، ورکشاپ میں گلگت بلتستان اور بلوچستان کے کلچر کو خصوصی طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔ گرائمر پبلک سکول راولپنڈی کی ڈائریکٹر نسرین اقبال ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہیں جس میں 6سے 12سال کی عمر کے 20بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے کلچر، ورثے، جغرافیائی لوکیشن، روایات، تہواروں سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ شرکاء کو ملٹی میڈیا کے ذریعے قومی ترانے، لوک داستانیں، فنی اور تہذیبی سرگرمیاں بھی دکھائی جا رہی ہیں۔

ثمر کیمپ کا مقصد بلوچستان اور گلگت بلتستان کے تہذیب و ثقافت سے متعلق شہریوں کو معلومات فراہم کرنا ہے اور بلوچی اور واکھی زبانیں سیکھنے کے لئے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے تا کہ ان دونوں زبانوں کے چاہنے والے اپنی زبان کی وسعت سے تہذیبی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔