ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ دو سالوں کے دوران برآمدات کے فروغ اور برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے دنیا بھر میں 75 نمائشوں کا انعقاد کیا

پیر 3 اگست 2015 20:54

اسلام آباد ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے گزشتہ دو سالوں کے دوران پاکستانی برآمدات کے فروغ اور برآمد کنندگان کی سہولت کے لئے دنیا بھر میں 75 نمائشوں کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کامرس ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق ٹی ڈی اے پی نے سال 2013-14ء کے دوران 37 جبکہ سال 2014-15ء کے دوران 38 تجارتی و کاروباری نمائشوں کا انعقاد کیا۔

پاکستانی برآمدات کے فروغ کے لئے بیرون ممالک میں پاکستانی سفارت خانے اور 55 سے زائد ٹریڈ آفیسرز اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ کامرس ڈویژن کے مطابق پاکستانی برآمدات کے فروغ اور دوسرے ممالک میں پاکستان کا تجارت سے متعلق مزید مثبت تشخص اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کی ترقی کے لئے تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :