` ٹیکس چوری کا واویلہ کرنیوالے اپنی نہیں بلکہ غیر ملکیوں کی زبان بول رہے ہیں:خالد پرویز

ودہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 5اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی‘5اگست کی کال دینے واے تاجر تنظیمیں اپنی کال واپس لے لیں‘نعیم گروپ`

پیر 3 اگست 2015 20:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف صدر انجمن تاجران آل پاکستان خالد پرویز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کا واویلہ کرنیوالی اپنی نہیں بلکہ غیر ملکیوں کی زبان بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے کی جانیوالی غیر قانونی تجارت کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے نمائندوں سے مشاورت کی جائے یہ معاملہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ پوری قوم کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ودہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو 5اگست کو ملک گیر ہڑتال ہوگی ۔ گڈز ٹرانسپورٹ اور منڈیوں میں ہونیوالی ہڑتال کے باعث پیش آنیوالے مسائل کی حکومت ذمہ دار ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کیلئے ساری زندگی جدوجہد کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو صدارت کا عہدہ چھوڑ دوں گا جبکہ دوسری جانب انجمن تاجران (نعیم گروپ) نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ یکم اگست کو ہونیوالی ملک گیر ہڑتال تاریخی حیثیت رکھتی ہے۔5اگست کی کال دینے واے تاجر تنظیمیں اپنی کال واپس لے لیں۔ نعیم گروپ کے اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ5اگست کو ہونیوالی کمزور اورناکام ہڑتال کے ذریعہ مطالبات نیں منوائے جاسکتے۔ انہوں نے 5اگست کو ہڑتال کی کال دینیوالی تنظیموں کو کہاہے کہ وہ اپنی کال کو واپس لے لیں یہ ہی ہم سب کے حق میں بہتر ہوگا۔