`دینی جماعتوں کا نعلین پاک کے چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج

تحریک ِ ناموسِ رسالت کا نعلین مبارک بازیاب ، چور گرفتار نہ کرنے کیخلاف بھوک ہڑتال کا اعلان`

پیر 3 اگست 2015 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کل جماعتی ”تحریک ِ ناموسِ رسالت “کے کنوینئر علامہ محمد ممتاز اعوان اور تحریک ِ ناموسِ رسالت میں شامل جماعتوں جے یو آئی کے مولانا حافظ حسین احمد جے یو پی کے مفتی سید عاشق حسین جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن قاسمی جمعیت اہلحدیث کے مولانا محمد نعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے مولانا غلام حسین نعیمی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار الحسین نقوی اتحاد علماء کونسل کے مولانا محمد اسلم ندیم ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مولانا پیر الطاف الرحمن قاری محمد حنیف حقانی پی ڈی پی (علماء ونگ) ڈاکٹر ضیاء الحق قمر مجلس احرار اسلام اور پیر سلیم عباس جعفری جمعیت مشائخ نے طویل عرصہ گزرجانیکے باوجود حکمرانوں کی بارہا یقین دہانیوں اور وعدوں کے باوجود تاحال نعلین پاک کے چوروں کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا ہے اور تحریک ناموسِ رسالت نے اعلان کیا ہے کہ نعلین مبارک بازیاب نہ کرنے اور چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف عنقریب لاہور پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کرینگے اورنعلین پاک چوری کے ذمہ دار محکمہ اوقاف کی بڑی مچھلیوں کو شامل تفتیش نہ کرنے اور حکومتی سردمہری کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا`

متعلقہ عنوان :