قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایاز صادق اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 20:39

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایاز صادق اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور شیخ رشید کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شیخ رشید کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ شکر ہے انہوں نے استعفا نہیں دیا ورنہ آپ قبول کرنے میں 2 منٹ لگاتے۔ شیخ رشید ک کی بات کے جواب میں اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کہا گیا کہ آپ 2 منٹ کی بات کرتے ہیں میں تو آپ کا استعفا قبول کرنے میں 1 سیکنڈ لگاتا۔ آپ فکر نہ کریں آپ کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوتا جو تحریک انصاف کے ساتھ کیا گیا۔