` الطاف حسین ذہنی طور پر ٹھیک نہیں اس لئے ملکی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں،عابدشیرعلی

ان کا ذہنی علاج ہونا ضروری ہے،اب ایکشن کا وقت آگیا ، ردعمل کا وقت نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو`

پیر 3 اگست 2015 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیرمملکت برائے بجلی وپانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ الطاف حسین ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں اس لئے وہ ملک کے اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں،ان کا ذہنی علاج ہونا ضروری ہے،اب ایکشن کا وقت آگیا ہے اور ردعمل کا وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کا طرز عمل بہت ریادہ اینٹی پاکستان ہوگیا ہے جس سے ایم کیو ایم کے کارکن خود پریشان ہیں کہ وہ ان کے بیان کا دفاع کیسے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ووٹروں کا احترام کرتے ہیں مگر ان کے عسکری ونگ کے خلاف آپریشن ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اب ایم کیو ایم کے خلاف ایکشن لینے کا وقت آگیا ہے اور یہ وقت ردعمل کا نہیں،اس سلسلے میں حکومت ان کے خلاف ایکشن لے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ہماری جمناعت کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں آکر اپنا کردار ادا کرے`