`چیئرمین اوگرا نے ملازمین کو کار خریدنے کیلئے بھاری قرضے صفر مارک پر جاری کر دیئے
اوگرا افسران نے 30 ملین کے قرضے لے لئے، ذرائع `
پیر 3 اگست 2015 20:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اوگرا چیئرمین نے وزارت خزانہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوگرا ملازمین کو کروڑوں روپے کی نوازشات کرتے ہوئے مارک اپ کے بغیر کار خریدنے کے لئے قرضہ جات جاری کئے ہیں اوگرا کو چیئرمین کی فیاضی کے نتیجہ میں 30 ملین روپے سے زائد کا جھٹکا برداشت کرنا پڑا ہے ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین اوگرا نے اوگرا ملازمین کو کار خریدنے کے لئے بھاری قرضے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور یہ قرضے مارک اپ کے بغیر دیئے جائیں گے ۔
یہ سہولت حکومت کی مونیٹیلائزیشن پالیسی کے نفاذ کے ہوتے ہوئے فراہم کی گئی ہے ۔ اوگرا ملازمین نے قرضہ کی سہولت حاصل کرنا شروع کر دی ہے اور اب تک کئی ملین روپے بھی جاری کئے جا چکے ہیں وزارت خزانہ کے قوانین میں مارک اپ کی وصولی یقینی بنانا ہوتی ہے تاہم اوگرا چیئرمین نے ان قوانین کے برعکس مفت قرضہ کی سہولت فراہم کی ہے اوگرا خود مختلف بنکوں سے 7 فیصد قرضہ حاصل کرتاہے تاہم اب ملازمین صفر فیصد تک کار خریدنے کے لئے قرضہ حاصل کر سکیں گے ۔(جاری ہے)
آن لائن نے جب ترجمان اوگرا افضل باجوہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ قرضہ کی سہولت ملکی قوانین کے مطابق ہے اور اس حوالے سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے صفر فیصد مارک اپ قرضہ کی فراہمی کی تردید نہیں کی ہے ``
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.