`لڑکیا ں جب عامر خان کے ساتھ سیلفیاں بناتی ہیں تو برا نہیں لگتا،فریال مخدوم

کئی بار تو میں خود لڑکیوں کی عامر کے ساتھ تصاویر بناتی ہو ں،عامر خان پاکستان کو بہت مس کرتے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو `

پیر 3 اگست 2015 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ لڑکیا ں جب عامر خان کے ساتھ سیلفیاں بناتی ہیں تو مجھے قطعی برا نہیں لگتا بلکہ کئی بار تو میں خود لڑکیوں کی عامر کے ساتھ تصاویر بناتی ہوں گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ عامر خان گھر میں جارحانہ باکسر کی طرح نہیں ہے بلکہ گھر میں وہ بہت نرم مزاج ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیونکہ سارا غصہ تو وہ رنگ میں نکال کر آتے ہیں فریال مخدوم نے کہا کہ عامر خان ایک بہترین بیٹا ، شوہر اور باپ واقع ہوا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عامر خان پاکستان کو بہت مس کرتے ہیں اس لئے مجھے ان کے ساتھ پاکستان اور پھر خصوصاً لاہور آ کر بہت اچھا لگا ہے `

متعلقہ عنوان :