الطاف حسین پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنا چاہتے ہیں : وزیر دفاع خواجہ آصف

muhammad ali محمد علی پیر 3 اگست 2015 20:29

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الطاف حسین پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ الطاف حسین پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنا چاہتے ہیں،الطاف حسین پاکستان میں آکر بات کریں۔محاجر کے نام پر کسی کی اجارہ داری نہیں ہے، ہم بھی محاجر ہیں۔قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ فوج اس جنگ میں کامیاب ہو گی، سرحد پار اور برطانیہ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے۔