اسلام آباد کے رہائشی علاقوں ای ایٹ ، ای نائن ، ای ٹین اور ڈی الیون کو مقامی حکومتی نظام سے مستثنیٰ قرار دینے پر غور

پیر 3 اگست 2015 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) حکومت وفاقی دارالحکومت کے بعض رہائشی سیکٹرز کو دفاعی حکام کی جانب سے ان علاقوں کا میونسپل اور انتظامی کنٹرول سویلین کو دینے بارے خدمات کے اظہار کے بعد ابھی ان میں مقامی حکومتی نظام متعارف کرانے سے استثنیٰ دینے اور انہیں کنٹونمنٹ علاقے قرار دینے پر غور کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں غور اپریل میں دفاعی حکام کی جانب سے اس موقف کے بعد شروع کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان علاقوں میں حساس تنصیبات جیسا کہ فضائیہ ہیڈ کوارٹر ، بحریہ کمپلیکس اور دیگر حساس تنصیبات ہیں اس لئے ان سیکٹروں کو مقامی حکومتی نظام سے نکال دینا چاہئے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ کہا گیا کہ سیکٹر ای نائن ، ہاؤسز پاکستان ایئرفورس ، ایئر ہیڈ کوارٹرز ، سیکٹر ای ایٹ ، ای ٹین اور ڈی الیون میں واقع نیول کمپلیکس اور ڈی الیون میں واقع جنرل ہیڈ کوارٹرز آٰف پاکستان آرمی کی وجہ سے حساس ہونے کے باعث ان سیکٹروں کو مقامی نظام سے نکال دینا چاہئے ۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے 31 جولائی کو ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :