الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں کاروائی ہو سکتی ہے برطانیہ میں نہیں،لارڈ نذیر احمد

فوج کے خلاف انکی زبان پر پاکستانی قوم کو سوچنا چاہیے کہ الطاف حسین انڈین راء کی زبان بولتے ہیں،ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایم کیو ایم را فنڈڈ سیاسی جماعت ہے جنرل راحیل شریف داخلی ، خارجی اور معاشی محازوں پر پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ،میڈیا سے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 20:26

الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں کاروائی ہو سکتی ہے برطانیہ میں نہیں،لارڈ ..

باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) برطانوی ہاوس آف لارڈ کے تاحیات ممبر لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف پاکستان میں کاروائی ہو سکتی ہے برطانیہ میں نہیں فوج کے خلاف انکی زبان پر پاکستانی قوم کو سوچنا چاہیے کہ الطاف حسین انڈین راء کی زبان بولتے ہیں۔ایسے شواہد موجود ہیں کہ ایم کیو ایم را فنڈڈ سیاسی جماعت ہے۔الطاف حسین اپنے ہر بیان کے بعد معافی مانگ لیتے ہیں۔

الطاف حسین پہلے بھی ہندوستانی تھے اور آج بھی ہیں۔راء کے پے رول پر کام کررہے ہیں جنرل راحیل شریف داخلی ، خارجی اور معاشی محازوں پر پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اللہ تعالیٰ راحیل شریف کی عمر دراز کرے اور مدت ملازمت میں بھی اضافہ کرے اُن کی موجودگی میں پاکستان کی طرف دُنیا کی کوئی قوت میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی پاکستان کے عوام کو مل کر اُن کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہیے تاکہ پاکستان کو دہشت گردی کے بحران سے بھی نکالا جا سکے میں نے اُس وقت پاکستان کے سیاستدانوں کی مدد کی جب کہ وہ شدید بحران میں تھے اقتدار میں آنے کے بعد اُن سے کوئی مراعات نہیں لیں مغرب کے ممالک کا رویہ منفقانہ نہیں ہے وہ کھل کر اپنے ملک کے مفادات کے تناظر میں دیگر ممالک سے تعلقات رکھتے ہیں آزادکشمیر کے مجاور حکمرانوں نے ریاست کا تشخص کا جنازہ نکال دیا ہے اور زرداری ہاؤس کا باورچی ان کو ڈیل کرتاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں تحریک انصاف کے رہنماء وسابق امید وار اسمبلی محمد مقصود شیخ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی ، ضلعی امیر راجہ نثار شائق ، سردار افتخار لطیف اور دیگر سیاسی رہنماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کو سر پر بٹھا رکھا ہے رحمان ملک اور پیپلز پارٹی بہو کا کردار ادا کرنا بند کریں۔الطاف حسین کل بھی نبدوستانی تھے آج بھی ہیں۔ایم کیو ایم کا را سے کنکشن سامنے آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سیز فاہر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے اور جب تک بھارت میں مودی کی حکومت ہے مسلہ کشمیر کا حل ہونا ناممکن ہے۔بھارتی حکومت کشمیر میں ظلم کر کے اپنی شہرت بڑھانے کی ناکام کوشش کر رئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بیڈ گورننس ہے۔تعمیر و ترقی کے لیے آنے والا پیسہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی نظر کر دیا گیا ہے۔

آزادکشمیر میں سڑکوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے۔زلزلے کو دس سال بیت گئے مگر باغ میں جاری منصوبی جات مکمل نہیں ہو سکے آج بھی بیشتر تعلیمی ادارے ایسے ہیں جن کی بلڈنگ سرے سے ہے ہی نہیں ۔موجودہ دور حکومت آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے البتہ کرپشن میں اس حکومت نے نیا ریکارڑ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں حکمران ان سے کھیلنا بند کریں انہی کے ووٹ حاصل کر کے اقتدار میں یہ آئے ہیں۔

لارڈ نذیر احمد نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ سے کڑوروں روپے پاکستان و آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں کے نام پر لانے والوں کے حسابات کی چھان بین کی جائے کیونکہ کچھ افراد اور اداروں نے چیرٹی کے نام پر فراڈ شروع کر رکھا ہے جس سے پاکستان کی ساکھ خراب ہو رہی ہے `