آرمی چیف کے خلاف کارووائی کی خبر تشویشناک اور مضحکہ خیز ہے ،چوہدری نثار
آرمی چیف پرفیشنل فوجی ہیں انہیں حکومت ،فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے، جنرل راحیل نے شبانہ روز محنت سے ڈیڑھ سال میں پوری دنیا میں عزت کمائی پاکستان حالت جنگ میں ہے ہمیں فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے موجودہ حالات میں فوج یا ا ٓرمی چیف کیخلاف بے بنیاد خبریں اڑانے میں میڈیا کو احتیاط کرنی چاہیے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی فوج نے گوریلہ وار میں کامیابی حاصل کی ہماری فوج ملکی دفاع کی ضامن ہے،ہمارا دشمن چھپا ہوا ہے اور چھپ کر وار کر رہا ہے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے آن لائن فارم سے عوام کو سہولت ملے گی،لوگوں کو لائن میں کھڑے ہونے کی تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑے گی،پریس کانفرنس
پیر 3 اگست 2015 20:26
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاک فوج دنیا کی ایک منظم اور قانون پر عمل کرنے والی فورس ہے ۔ یہ خبر انتہائی تشویشناک اور مضحکہ خیز ہے کہ پاک فوج یا موجودہ چیف کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ آرمی چیف ایک پرفیشنل فوجی ہیں اور انہوں نے اپنی شبانہ روز محنت سے ڈیڑھ سال میں پوری دنیا میں عزت کمائی ہے ۔
آرمی چیف کو حکومت ،فوج اور پوری قوم کا اعتماد حاصل ہے یہ ممکن نہیں کے چند افسران ملکر آرمی چیف کو تبدیل کر لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز نادرا ہیڈکورٹر میں قومی شناختی کارڈ کے تجدید کے لیے ا ٓن لائن درخواست فارم سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت حالت جنگ میں ہے اس وقت ہمیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے موجدہ حالات میں فوج یا ا ٓرمی چیف کیخلاف بے بنیاد خبریں اڑانے سے قبل میڈیا کو احتیاط کرنی چاہیے ، آرمی چیف کے خلاف خبریں پھیلاناملک کے لیے نقصان دہ ہے پاک فوج کی صلاحیتوں کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے کہ پاک فوج دنیا کی منظم اور بہترین فورس ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.