`انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی آڑ میں آئین میں اسلامی شقوں کو چھیڑا گیا تو بھر پور مخالفت کر ینگے،جے آئی یو اوکاڑہ

اسلامی شقیں ملک میں اسلامی تشخص کی امین اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں، حکومت بیرونی دباؤ میں ان شقوں کو ختم کرنے سے باز رہے،قاری سعید احمد عثمانی `

پیر 3 اگست 2015 20:21

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی آڑ میں آئین میں اسلامی شقوں کو اگر چھیڑا گیا تو جمعیت علماء اسلام اس کی بھر پور مخالفت کر ے گی۔ پاکستان کے آئین میں اسلامی شقیں ملک میں اسلامی تشخص کی امین ہیں اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہیں۔ حکومت بیرونی دباؤ میں ان شقوں کو ختم کرنے سے باز رہے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع اوکاڑہ کے قائم مقام امیر قاری سعید احمد عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع سرپرست جمعیت علماء اسلام ضلع اوکاڑہ مولانا غلام محمود انور نائب امیر سید احتشام الحق گیلانی ،تحصیل اوکاڑہ کے امیر حضرت مولانا قاری اسحاق بدر، جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ مولانا سید شمس الحق گیلانی، سیکرٹری اطلاعات حافظ عتیق الرحمن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قاری سعید احمد عثمانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پاکستان میں آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں جمہوری کردار ادا کیا ہے اور خاص طور پر 73 ء کے آئین میں اسلامی شقوں کی محافظ اور امین رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اب بھی پارلیمنٹ میں آئینی بالا دستی کو قائم رکھنا چاہتی ہے، اس کا مقصد کسی بھی رکن کو ڈی سیٹ کرنا نہیں ہے بلکہ تحریک کی آئینی حیثیت کو واضح کرنا ہے تاکہ آئین اور قانون کی بآلادستی کا فیصلہ ہوسکے۔`

متعلقہ عنوان :