Live Updates

`بیرسٹرسلطان نے ڈسکہ ،گوجرانوالہ سے چوہدری مقبول احمد کو کشمیر پی ٹی آئی مہاجرین کا آرگنائزر مقرر کر دیا

پیر 3 اگست 2015 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے ڈسکہ ،گوجرانوالہ سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری مقبول احمد کو کشمیر پی ٹی آئی مہاجرین کا آرگنائزر مقرر کر دیا ہے یہ اعلان ا نھوں نے اپنی رہائشگاہ پر سابق گورنر پنجاب و پی ٹی آئی پنجاب کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کی موجودگی اور مشاورت سے کیا۔

اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور چوہدری سرور نے چوہدری مقبول احمد کو ہدایت کی کہ وہ تیزی سے پنجاب کی رکنیت سازی مکمل کریں تاکہ بعد ازاں تنظیم سازی کا مرحلہ بھی مکمل کیا جاسکے۔اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی بھرپورحصہ لے گی اور ہم آزاد کشمیر کا الیکشن اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے کیونکہ مسئلہ کشمیر اس وقت اہم مرحلے میں ہے اور آزاد کشمیر میں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کا بننا از بس ضروری چکاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت مہاجرین میں بھی جو لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو چکے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو منظم کرکے بہتری کی طرف بڑھا جائے اور بالخصوص ہمارے قائد عمران خان نے بھی گذشتہ روز نیشنل کونسل سے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا ہے کہ باہمی اختلافات ختم کرکے ایک فیملی کی طرح آگے بڑھا جائے اور ایسے لوگوں کو عہدے دئیے جائیں گے جوپارٹی میں اتحاد اور یگانگت کے ساتھ پارٹی کو چلائیں گے اور کسی قسم کی بلیک میلنگ اور اخبارات میں اختلافی بیانات نہیں دیں گے اگر ایسا ہوا تو اسکا سخت نوٹس لیا جائے گا اور سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔ `

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :