حکمرانوں کو ڈیل کرنے میں خاصی مہارت ہے،الطاف شاہد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 3 اگست 2015 20:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)آل پاکستان مسلم لیگ یورپ وبرطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ اپنے منصب سے انصاف اور اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی بجائے ٹی وی ٹاک شوزمیں بیٹھ کربڑی بڑی ڈینگیں مارنیوالے وفاقی وصوبائی وزراء کوڈی سیٹ اوران کابے رحم احتساب کیاجائے۔ میاں نوازشریف کے وزراء ان کی سیاست اورحکومت کیلئے قبرکھودرہے ہیں۔

احتساب شروع ہونے کی دیرہے ان میں سے کئی شریف برادران کیخلاف سلطانی گواہ بن جائیں گے ۔میاں نوازشریف کے پاس بیسیوں مشیر ہیں مگرانہیں درست مشورہ کوئی نہیں دیتااورنہ وہ عوام کی فریادسنتے ہیں۔ وہ اے پی ایم ایل یوتھ ونگ کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ حکمرانوں کایہ سمجھناانہیں کوئی نہیں دیکھ رہا ان کی خام خیالی ہے۔

(جاری ہے)

میاں نوازشریف اورافتخارچودھری کے مفادات سانجھے ہیں ۔چودھری افتخارنے کیا خاص خدمات انجام دی ہیں جس کے بدلے انہیں ہوشربامراعات میسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ڈیل کرنے میں خاصی مہارت ہے ،11مئی2013ء کے انتخابات میں نوازلیگ کی جعلی کامیابی ڈیل کاشاخسانہ تھی ۔افتخار چودھری کی جوجماعت معرض وجودمیں آئے گی موصوف چندماہ بعداسے حکمران جماعت میں ضم کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کیلئے افتخارچودھری کوسیاست میں اتارنے کافیصلہ کیا ہے مگربعدازاں انہیں اس پرپچھتاتاپڑے گا۔جس وقت افتخارچودھری کے پاس آئینی منصب تھااس وقت بھی وہ انصاف نہیں بلکہ سیاست کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جولوگ افتخارچودھری کی بحالی کیلئے پیش پیش تھے و ہی اپنے ہاتھوں سے اس ''ڈیلر'' کااحتساب کریں گے۔