ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی سیلاب کی تباہ کن صورتحال پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء

پیر 3 اگست 2015 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) ڈپٹی ا پوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے پنجاب میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال پر پنجاب اسمبلی میں تحر یک التواء کارجمع کروادی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجا ب سبطین خان نے پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کا ر میں کہا ہے کہ حالیہ سیلا ب نے پنجا ب کے اکثر مقا مات با لخصو ص میا نوالی کی تحصیل پیپلیاں جو کہ دریا ئے سند ھ کے ساتھ آبادہے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ہر طرف تبا ہی بر با دی ہو رہی ہے ، گذشتہ سالو ں کی طر ح اس سا ل بھی ہزاروں افراد لقمہ اجل ہو چکے ہیں ،مال مو یشی بہہ گئے اور فصلیں تبا ہ ہوگئی ہیں اگر حکومت نے سیلا ب سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات کیے ہوتے تو سیلا ب کے نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا لیکن دیکھنے میں ایسے کو ئی شواہد نہیں ملے کہ حکومت نے متوقع سیلا ب سے بچنے کیلئے کو ئی حفا ظتی اقدا مات اٹھائے حا لانکہ بند وں اور پشتو ں کو بنانے اور مضبو ط کر نے کیلئے اربو ں روپے کا خرچ دکھا یا جا تا ہے لیکن صورتِ حال یہ ہے کہ سیلا ب کی تبا ہ کا ریا ں ابھی بھی جاری ہیں ۔

متا ثرین سیلا ب اور عوام کا پنجا ب حکومت سے مطالبہ ہے کہ پنجا ب کو سیلاب سے بچاانے کیلئے جامع مصنو بہ بندی کر ے ۔